بھارت: مون سون بارش کیلئے مینڈکوں کی شادی

3

بھارتی ریاست آسام میں کسانوں نے مون سون بارش کی دعا کا انوکھا طریقہ اپنایا اور بارش کے دیوتا کو خوش کرنے کے لئے مختلف رسومات کے ساتھ مینڈکوں کی شادی کروا دی۔

مینڈکوں کی شادی کیلئے تقریب کا انعقاد بہت دھوم دھام سےکیا گیا۔

تقریب میں جہاں کسانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا وہیں عورتیں اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور خوب بھنگڑے ڈالے۔

اس موقع پر جہاں مینڈک دُلہے کو خوب سجایا گیا وہیں مینڈک دلہن کو بھی سندور لگا کر سہاگن کا درجہ دیا گیا۔

واضح رہے بھارت میں ان دنوں مون سون شروع نہ ہونے کی وجہ سے کسان فصل کی کاشت کے حوالے سے کافی پریشان ہیں۔

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.