فلم ’پپ اسٹار2‘ کا پہلا ٹریلر جاری

2

پالتو کتا ٹائینی سپر اسٹار بن گیا، کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ کی نئی فیملی ڈرامہ فلم ’پپ اسٹار2‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ہدایتکار رابرٹ ونس کی اس فلم کی کہانی ٹائینی نامی ایک ایسے ننھے پالتو کتے کے گرد گھوم رہی ہے جو سیکڑوں کتو ں کو ہرا کر ڈوگ شو جیت جاتا ہے۔

پالتو کتوں کا سب سے بڑا مقابلہ جیتنے کے بعد ٹائینی کی زندگی میں حیرت انگیز تبدیلی آتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک سپر اسٹار بن جاتا ہے جسے نہ صرف معروف ٹی شوز میں انٹرویوز کے لئے بلایا جاتا ہے بلکہ ڈانس شوز اور فوٹو شوٹس میں بھی صرف ٹائینی کا ہی نام لیا جانے لگا۔

ٹائینی کی بڑھتی ہوئی شہرت سے لوگ اسے مشکل میں پھنسانے کے لئے طرح طرح کی ترکیبیں لڑانے لگتے ہیں تاہم ٹائینی اپنی ذہانت کے باعث ہر بار بچ نکلتا جس میں دیگر کتے بھی اس کی مدد کرتے۔

مضحکہ خیز واقعات پر مبنی اس فلم میں ہالی ووڈ اداکار میڈیسن پیٹیز، ڈیوڈ ڈی لیوئس، ڈینی ووڈ برن، میکینزی موس، جیریمی ڈی اور جوناتھن مینگم سمیت کئی اداکاروں کی آوازوں میں ڈائیلاگ ریکارڈ کروائے گئے ہیں جبکہ کچھ اداکار پردے پر اداکاری کے جوہر بھی پیش کرتے دکھا ئی دے رہے ہیں۔

کامیڈی سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ دلچسپ ڈرامہ فلم رواں سال 29اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.