ماسکو میں بچوں کا فیشن شو

3

ماسکو میں بچوں کے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا، ننھے بچوں نے دلکش ملبوسات میں ریمپ پر فیشن کے جلوے بکھیر کر شو کو چار چاند لگا دئیے۔

ماسکو میں ہونے والے فیشن شو کے ننھے ماڈلز نے کمال اداؤں اور بے مثال اسٹائل سے ریمپ پر واک کی۔

بچوں کے نت نئے ملبوسات کی کلیکشن سے سجے اس فیشن شو میں بچوں نے جب ریمپ پر جلوے بکھیرے تو حاضرین داد دینے پر مجبور ہو گئے۔

اس فیشن ویک میں شرکت کرنے کے لئے جب یہ جگمگاتے تارے زمین پر اُترے تو کچھ بچوں نے تو انتہائی با اعتماد انداز میں ریمپ پر واک کی تو کہیں کچھ بچے حیران بھی دکھائی دئیے۔

رنگ برنگے اور دیدہ زیب ملبوسات میں ننھے ماڈلز کا حوصلہ بڑھانے کیلئے شرکاء نے تالیاں بجا کر جی بھر کے داد دی اور تصاویربھی بنوائیں۔

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.