سلمان خان کا اسمارٹ فون لانچ کرنے کا فیصلہ

5

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا فلمی دنیا کے بعد موبائل فون بزنس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ اپنا اسمارٹ فون لانچ کریں گے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے سلو بھائی نے اپنی شاندار اداکاری سے جہاں فلمی دنیا میں نام کمایا وہیں پروڈکشن میں قدم رکھ کر کامیابی حاصل کی اور اب سلمان خان اپنا اسمارٹ فون لانچ کرنے جا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اس نئے بزنس کو شروع کرنے کی تصدیق کردی ہے اور ‘بینگ اسمارٹ ‘کے نام سے ٹریڈ مارک بھی رجسٹر کرالیا ہے۔

دبنگ خان نے اپنے موبائل فون کی مینو فیکچرنگ کیلئے چینی پلانٹ کا انتخاب کیا ہے جبکہ فون کا ابتدائی ماڈل بھی منتخب کیا جا چکا ہے۔

سلمان خان کا’ بینگ اسمارٹ‘ اینڈ رائیڈ موبائل فون کی قیمت8 سے 20ہزار روپے کے درمیان مختص کی گئی ہے جسے ابتداء میں صارفین آن لائن خرید سکیں گے۔

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.