افغان صدر کی طالبان کو دفتر کھولنے کی مشروط پیشکش

4

کابل امن کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ طالبان کو افغان حکومت گرانے نہیں دیں گے، پاکستان سے امن کے خواہاں ہیں۔

اجلاس میں تسنیم اسلم اور ڈی جی افغانستان منصور احمد خان پر مشتمل 2 رکنی وفد پاکستان کی نمائندگی کررہا ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے کابل میں ہونے والی بین الاقوامی امن کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کیا، اجلاس کے شرکاء نے کابل اور برطانیہ حملے کے متاثرین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

اس موقع پر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ امن اجلاس کامقصد دہشت گردی کامقابلہ اور امن کو یقینی بنانا ہے، انہوں کہا کہ طالبان امن مذاکرات میں شرکت کریں تو حکومت انہیں دفتر کھولنے کی جگہ فراہم کرے گی۔

افغان صدر نے کہا کہ قومی دھارےمیں شامل ہونےکے لیے طالبان کے پاس یہ آخری موقع ہے، اشرف غنی نے کہا کہ پڑوسی ممالک سےمضبوط تعلقات افغان حکومت کی پالیسی ہے۔

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.